اسلام آباد(نا مہ نگار)معاشی مفاد کو انسانیت پر ترجیح دینا بے ضمیری ہے،معاشرے میں امن کیلئے روحانی و اخلاقی اقدارکوفروغ دینا چاہئے،اولیا کی تلقین کے مطابق رسول پاک ؐ کی محبت و تعظیم زندگی کے ہر پہلو میں شامل ہونی چاہیے۔ حضور پاک ؐ کا ادب و تعظیم صحابہ اکرام، اہل بیت، تابعین اور اسلاف کا شعار تھا۔ یہ تعظیم اس دنیامیں بھی اوربرزخ وآخرت میں بھی انسان کی نجات کاذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار دیوان آف جونا گڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھو سے وابستہ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے تحت حضرت سلطان محمد علی کی زیر صدارت سالانہ "میلاد مصطفے ؐ و حق باھو کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے مزید کہا کہ ہمیں اس دنیاکیساتھ ساتھ برزخ اورآخرت کی زندگی کومدنظر رکھنا چاہئے اور یہ وہ سوچ ہیجو انسان کوابدی کامیابی نصیب کرتی ہے اور انسانی معاشرہ انسانیت کی قدرکرتا ہے۔بدقسمتی سے آج کے دور میں انسانوں پر معیشت کو برتری دے دی جا رہی ہے۔ مادی ومعاشی مفادات کیلئے انسانی خون کو نظر انداز کیا جا رہاہے ۔ تعلیماتِ اولیا معرفت و فقر کی تعلیمات ہیں۔
امن کیلئے روحانی و اخلاقی اقدارکوفروغ دینا چاہئے:صاحبزادہ سلطان احمد علی
Jan 23, 2023