اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائیرایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے انٹر گریجویٹ سکالر شپ کا اعلان کر دیا ۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ سکالر شپ انٹر میڈیٹ میں 60فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کے لئے ہو گی۔ اس کے لئے طالب علموں سے ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں 50فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہو گا ، اس سکالر شپ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13فروری مقرر کی گئی ہے ۔