اسلام آباد(خبرنگار) مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ شعبہ خواتین کی سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مسلم لیگ سے کیا اور ہر اچھے ، برے وقت میں پارٹی کے ساتھ چٹان بن کر کھڑی رہیں،سیاست سے ہٹ کر سماجی، تعلیمی، کاروباری شعبہ میں بھی بے پناہ خدمات انجام دیں اور ہر جگہ خواتین کی راہنمائی اور انکے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مصطفی ملک نے کہا مسلم لیگ کا شعبہ خواتین پارٹی کا ہراول دستہ ہے ۔
فرخ خان مسلم لیگ کے ساتھ چٹان کی طر ح کھڑی رہیں :غلام مصطفی ملک
Jan 23, 2023