آٹا، بجلی و گیس مہنگی کرکے جینے کا حق چھینا جارہا ہے،علماء مشائخ

Jan 23, 2023


کراچی (این این آئی)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ اورجمعیت علماء پا کستان (نورانی) کے مرکزی رہنماء سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ  بھیج پیر جٹا  نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم ہی قوموں کے عروج و زوال کی ضامن ہوتی ہیعلم ایک ایسی طاقت ہے جس سے ہم معاشرے سے جہالت و غربت ظلم ناانصافی اور بے راہ روی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، مہنگائی کی ستائی عوام پرآٹا، بجلی و گیس مہنگی کرکے جینے کا حق چھینا جارہا ہے،آئی ایم ایف سے ڈالروں کی بھیک کیلئے مہنگائی کی ستائی عوام پر زندگی تنگ کی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے 200 ارب روپے کے مزید ظالمانہ ٹیکسوں کی منظوری دے کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے،بدعنوانی اور نااہلی کا سیلاب اخلاقی اقدار سمیت سب کچھ بہا کر لے گیا، یہ سب ہمارے خلاف اور ہماری آنے والی نسلوں کے خلاف ایک بڑی گھناونی سازش ہے ہم اپنی سرزمین پر خود مر کر دفن ہوجائیں گے اور ہمارے کلچر کی کوئی شناخت نہیں ہوگی۔ ہمارا معاشرہ مردوں کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے،سیاسی قیادت جرم کو جرم، گناہ کو گناہ اور حرام کو حرام نہیں سمجھتی،نوجوان ہی اس ملک کی امید اور اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں، نوجوان اپنے ملک اپنے نظریہ کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں، سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے سب کچھ سامنے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے سر جانی ٹاون کے پسماندہ علاقے ساحرہ بی بی گوٹھ میں معروف سماجی و سیاسی رہنما فقیر ملک شکیل قاسمی کی جانب سے غریب نادار اور بے یارومددگار بچوں کوبنیادی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے الاشرف اسلامک اکیڈمی کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا،افتتاحی تقریب سے جے یو پی (نورانی) کے رہنماء مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ،نو منتخب وائس چیئرمین یو سی 9 سرجانی علی حسن بروہی،پاک امن ویلفیئر کے سعید احمد بیگ،آل میچ میکر زکے سمیع شیخ،سماجی رہنما نوید لطیف،ملک شکیل احمد،میزبان فقیر ملک شکیل قاسمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں