کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی جنونیت اور بیمار ذہن کی علامت ہے ، جنونیت پسندبیمار ذہن کے حامل دہشتگردوں سے بھی زیادہ خطرناک اور دنیا کے امن کو شدید نقصان پہنچاسکتے ہیں ،سویڈن کی سرکاری سرپرستی میں ملعون سیاستدان راسموس نے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،سویڈن حکومت آزادی اظہار کی آڑ میں زمین وآسمان کی سب سے مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین کروا کر دنیا کے امن کو تباہ اور عالمی سطح پر بین المذاہب کو نقصان پہنچا چاہتا ہے ،سویڈن کی حکومت نے ملعون کو پولیس سیکیورٹی دے کر گھنائونہ فعل کیا جو کھلی مذہبی دہشتگردی کے ہے ،حکومت پاکستان سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج اور سویڈن کی مصنووعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرئے ،اقوام متحدہ سویڈش کو دہشتگرد اور مذہبی جنونی قرار دے کر اس پر علامی اقتصادی پابندیاں عائد کرئے ،ان کیالات کا اظہار انہوں نے ملعون سیاستدان راسموس کے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت اور ملعون کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیوش سرکاری سرپرستی میں شیطان صفت اور متنازعہ سیاستدان ملعون راسموس لاڈون نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے ،سرکاری سرپرستی میںاسلام دشمنی پر مبنی فعل کھلی دہشتگردی ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سویڈن حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرئے ،پاکستان کے عوام اسلام دشمن کسی بھی عمل کے خلاف خاموش نہیں رہینگے ،حکومت پاکستان سویڈن کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرائے ۔
قرآن پاک کی بے حرمتی بیمار ذہنیت کی علامت ،سربراہ سنی تحریک
Jan 23, 2023