ہزارہ قومی اتحاد  کے عہدیدرا ن عوام کی  توقعات پر پورا اتریں گے، منیر عباسی 


کراچی (این این آئی) ہزارہ قومی اتحاد پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈوکیٹ ،چیئرمین ڈاکٹر لیلی پروین ،عابد بھٹی ،فدا تنولی ،ڈاکٹر افضل خالد اعوان،یونس تنولی ،کاشف یوسف زئی اور اویس اعوان جہانگیر بنگش،جاوید غوری  نے نو منتخب چیئرمین یو سی 8لالہ اورنگزیب ،وائس چیئرمین فرحان غنی ،کونسلر اسماعیل کامرانی اور کونسلر اسلم گوگا کو زبردست کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب کابینہ عوام کے امیدوں اور اعتماد پر پورا اترے گی اور برادری کی بھائی اور فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی ،استحکام،شہر میں امن کا قیام اور شہری مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اسکے ساتھ ساتھ شہر کراچی میں بسنے والے تمام براداران کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد و اتفاق کا بھرپور مظاہرہ کریگی۔

ای پیپر دی نیشن