حکمران بے حس ،ہم کشمیر تنازع کو بھول چکے: کاشف شہزاد ،رانا سرفراز


کامونکی(نمائندہ خصوصی)بھارت کشمیری عوام کے ساتھ مسلسل ظلم کررہاہے اور ہمارے حکمران بے حس ہوچکے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے ہم بھول چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار صدر کامونکی ضلع بناؤ تحریک و سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھوایڈووکیٹ،رانا سرفرازاحمد خاں ایڈووکیٹ  نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی   کشمیری عوام کی جان ومال اورعزتوں کو پامال کر رہاہے اور ہمارے حکمرانوں نے مظلوم کشمیری بھائیوں  کا ساتھ چھوڑدیا۔ تاریخ ا نہیں معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور ہم نے کشمیری عوام کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بھارتی فوج کے سامنے پیش کردیا ہے، اقوامِ متحدہ کا کردار ہمیشہ مسلمانوں کے حوالے منافقانہ رہا ہے اور ہم اس کے سامنے قراداوں کو پیش کرکے امن سے بیٹھے ہوئے ہیں اورکشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ہمیں کھل کر کشمیر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کی ہرسطح پر مدد کرنا ہو گی ۔

ای پیپر دی نیشن