گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ، جس میں جمخانہ کے الیکشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمخانہ الیکشن کے شفاف انعقاد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اور کلب کے آئین وقانون کے مطابق اور بورڈ آف گورنرز کی اکثریتی رائے کے تحت نئے مستقل ممبران کو ووٹ کا حق دیا جائے گا ،بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سرکاری ملازمین جن میں ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دیگر کی مستقل ممبر شپ کے لیے پچھلے واجبات کی ادائیگی سے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کو مشروط کیا گیا اور 63ڈیفالٹرز ممبران کو گزشتہ رات تک واجبات ادا کرنے کی مشروط اجازت اور182نئے ممبران کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے حق میں رائے دی گئی اور اس کے علاہ فیصلہ کیا گیا کہ 30نومبر تک حتمی ووٹر لسٹیںآویزاں کر دی جائیں گی ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(جنرل)شبیر حسین بٹ، فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عنبرین بذریعہ ویڈیو لنک ، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی محمد سلیم آسی، صدر کامران حسین،رانا شہزاد حفیظ ، عمر سلیم ، مستنصر ساہی ، سجاد ایڈووکیٹ ، میاں ثاقب غفور ، عاصم انیس اور دیگر شریک تھے ۔
جمخانہ الیکشن کے شفاف انعقاد کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے: سائرہ عمر
Jan 23, 2023