گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ن لیگی راہنما احسن ڈار کی لندن میں ملاقات، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے راناثنا اللہ کوگوجرانوالہ کے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر سابق سینیٹر سعود مجید،صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر گل و دیگر بھی موجود تھے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز پروگرام کے مطابق 27جنوری کو لندن سے دوبئی روانہ ہوں گی اور 28جنوری کو دوبئی سے پاکستان پہنچیں گی،لیگی راہنما احسن ڈار،خرم بٹ صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر گل،سابق سینیٹر سعود مجید بھی مریم نواز کے ہمراہ پاکستان آئیں گے انہوں نے کہا کہ گلے کے آپریشن کے بعد مریم نواز اب روبہ صحت ہیں اور ملکی سیاست میں اپنا بھرپورکردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، عمران نیازی نے خیرات اور چندے کے پیسوں کو ذاتی کاروبار میں لگانے کا اعتراف کرلیا ، عوام اس شخص کا اصلی چہرہ پہچان لیں ۔