حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے کمیونٹی ریسکیو سٹیشن حافظ آباد کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عدنان نواز نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ حافظ آباد کی کارکردگی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے حافظ آباد کے سٹور کا ریکارڈ، کنٹرول روم، اکاؤنٹ آفس، گاڑیوں کی ریپئراینڈ مینٹینینس ورکشاپ اور ریسکیو کے زیر استعمال ایمرجنسی گاڑیوں اورآلات کو چیک کیا ،ہلکاروں کی جسمانی فٹنس کا جائزہ لیا اور بہتر کارکردگی کو سراہا۔اس موقعہ پر ریجنل آفیسر سید عابد کمال نے کہا کہ مصیبت میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے.انسانی خدمت کے جذبہ سے سر شار ریسکیو اہلکار محکمہ کا عظیم اثاثہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی.