ننکانہ صاحب(نامہ نگار) شہر کے مختلف بازاروں میںتجاوزات کی بھرمار ، عوام کا پیدل چلنا محال ہوگیا۔ شہر کے مختلف بازاروں جن میں گوروبازار، ریڑھیاں والا بازار، گولچکر، بیری والا چوک ودیگر شامل ہیں تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے۔ دکانداروں نے سامنے غیر قانونی طور پر اڈے قائم کر رکھے ہیں جبکہ رہی سہی کسر رکشہ والوں نے پوری کردی ہے رکشہ والوں نے ان بازاروں میں غیر قانونی طور پر اڈے بنا رکھے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکاہے بلکہ پیدل چلنے والے افراد کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مذکورہ بازاروں میں ٹریفک پولیس کا عملہ اکثر غائب رہتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواری پیش آرہی ہے ۔اس موقع پر شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ بازاروں میں تو عام دنوں میں بھی ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ خصوصا اتوار کے روز دکانداراپنی دوکانوں کے آگے پٹھے لگاکر کئی کئی فٹ ناجائز تجاوزات قائم کر لیتے ہیں جس کے باعث لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوجاتا ہے۔