عمران خان ملک کو بحرانوں ‘ مسائل سے نکالیں گے: رانا وحید احمد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں نے کہا ہے کہ ملک پر بددیانت ٹولہ مسلط ہے جو کہ مسلسل غریب عوام کا خون چوس رہا ہے آٹھ ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کا عوام تک پیغام پہنچانے میں دن رات مصروف عمل ہیں، ملکی تاریخ میں صرف پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈیلور کیا اور حالات مشکل ترین ہونے کے باوجود عمران خان نے بطور وزیر اعظم ملک کو سنبھالا دیا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اپنے ایک بیان میں رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ عمران خان ملک کو بحرانوں اور مسائل کے بھنور سے نکالیں گے،وہ وقت دور نہیں جب الیکشن ہونگے اور تحریک انصاف عوامی طاقت سے دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن