الہ آباد/ٹھینگ موڑ:مطلوب2 اشتہاری گرفتار

Jan 23, 2023


الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دوخطرناک اشتہاری گرفتارکر لئے مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری  عمرعرف بوس جیتی والا اور غلام رسول عرف ببری فتح محمد  گرفتار کرلئے مزکورہ اشتہاری علاقہ میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے  جنہوں نے متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی و مال مسروقہ لوٹاہواتھا۔ ایس ایچ اوعابد محمود چھینہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سے برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں شہری جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون بڑھائیں۔

مزیدخبریں