نصیرآباد(نامہ نگار) سجاگ شیری اتحاد نصیرآباد کا ہنگامی اجلاس آرگنائزر منصور علی سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تاہم گیس کی غیر قانونی لوڈشیڈنگ، شاہ لطیف پبلک پارک کے باقی ماندہ کام، شہر میں گلیوں کے پیور بلاکس میں ناقص کام اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔مذکورہ بالا تمام مسائل کے حل کے لیے جلد پریس کانفرنس کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد مرحلہ وار تحریک شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں مختلف تنظیموں کے رہنماؤں محمد طغر، علی گل کاندھڑو، زوار حوالدار لغاری، رب رکھو اوڈھانہ، صوفی غفار چنا، آصف کاٹھیو، انور علی منگی، سجاد حسین چنا، عامر علی بالادی، وکی ناگ دیو نے شرکت کی۔