میرپورخاص(بیورورپورٹ/ریاض الدین) ضلعی امیر جماعت اسلامی حافظ سلمان خالد، صدر پبلک ایڈ کمیٹی حاجی نور الہی مغل، آل سٹی تاجر اتحاد کے کامران میمن، حاجی عثمان قریشی، سنی رابطہ کونسل کے ضلعی صدر حافظ شاہ فہد، سمیع اللہ فاروقی اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ شہر پر ڈاکو راج مسلط ہے دن دیہاڑے شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم کئے جا رہے ہیں نہ تاجر محفوظ ہیں نہ عام شہری محفوظ ہیں حتیٰ کہ گھروں پر لگے گیس و بجلی کے میٹر تک چوروں سے محفوظ نہیں ہیں شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کسی بھی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے بحیثیت ریاست اور ادارے عوام کی جان ومال کی حفاظت کی زمہ داری ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں بدترین مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے تو دوسری طرف امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے زمہ دار محکموں کی جانب سے جرائم کی موجودہ لہر پر مسلسل چشم پوشی تشویشناک ہے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ ظلم یہ ہے کہ لٹنے کے بعد شہری فریاد و دادرسی کیلئے ریاستی اداروں میں جانے سے گھبراتے ہیں متعلقہ محمکے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے لٹنے والے شہریوں کو پوچھ گوچھ اور انکوائری کے نام پر پریشانی میں مبتلاء کردیتی ہے عوام بے یارومدد گار اپنی قیمتی اشیاء اور جمع پونجی لٹتے ہوئے بے بسی کی عملی تصویر بن چکے ہیں۔