خیرپور(بیورورپورٹ) بی سیکشن تھانے سے چند گز کے فاصلے پر ڈاکوئوں کا نجی اسٹور میں ڈکیتی کی واردات 60ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام تاجروں کا احتجاج, مظاہرین کے مطابق گزشتہ روز مال روڈ پر تھانہ بی سیکشن سے چند گز کے فاصلے پر نامعلوم ملزمان نے سولر بیٹری کی شاپ پر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی ارشد قریشی اور سعید صدیقی سے دو موبائل فون اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے, واقع کے بعد دوکانداروں میں تشویش پائی جاتی ہے انجمن تاجران سندھ کے سینئر نائب صدر مظہر شیخ نے مزکورہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تاجروں دوکانداروں کو تحفظ دینے میں ناکام گئی ہے ضلعی ہولیس امن و امان قائم کرنے میں ناکام گئی ہے سی سی ٹی وی میں صاف دیکھا جاسکتا ہے مگر ملزمان کو گرفتار اور لوٹی گئی رقم واپس کرانے میں پولیس ناکام ہوگئی ہے انھوں نے ائی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے مسلحہ افراد کو گرفتار کرکے پیسیاور موبائل فون برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے