میرپورخاص(بیورورپورٹ/ریاض الدین) سابق ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میرپورخاص اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نوابزادہ میر انور علی خان ٹالپر اور رکن سندھ اسمبلی نور احمد بھڑگڑی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ڈاکٹروں کی قلت کو جلد دور کرایا جائے گا،اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو بھی جلد مکمل کرکے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب کے سال 2023 کے لئے منتخب عہدیداران صدر نذیر پہنور جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ،جوائنٹ سیکریٹری شاہد خاصخیلی،سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر عطاء اللہ ٹالپر، شوکت پہنور ایڈوکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتا ل میں ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ملاقات کرکے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرایا جائے گا اس کے ساتھ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں قائم اسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی کمی سمیت دیگر مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ مون سون میں ہونے والی طوفانی برساتوں کے سبب جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انکی مرمت کے لئے بھی وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی جائے گی جبکہ ایم این اے میر منور علی خان ٹالپر وفاقی حکومت کے ادارے پی ڈبلیو ڈی سے ترقیاتی اسکیمیں لے رہے ہیں جس سے میرپورخاص ضلع کی عوام کو ان ترقیاتی کاموں سے سہولیت میسر ہونگی اس سے قبل پریس کلب کے صدر نذیر احمد پہنور نے مہمانوں کو پریس کلب میں ہونے والے تزئین و آرائش کے کام کے بارے میں تفصیل سے آگاھ کیا اور دورہ کرایا جس پر مہمانوں نے کام کی تعریف کی اور میرپورخاص پریس کلب کو مثالی قرار دیا۔