پڈعیدن، مہران ہائیوے پر 2  ڈاکوئوں کی واردات

Jan 23, 2023


پڈعیدن(نامہ نگار) مہران ہائی وے پر اکری چودیگی کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں کی واردات ،ڈیوائس ہولڈر کو یرغمال بناکر مبینہ ساڑھے تین لاکھ روپے موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،واقع کے خلاف متاثرین کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر اکری چودیگی تھانے کی حدود ظفر آباد میں 125موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ایریگیشن بنگلہ کے قریب ڈیوائس ہولڈر محرم قمبرانی کو اسلح کے زور پر یرغمال بناکر ساڑھے تین لاکھ موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے متاثرہ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ نادار مستحق خواتین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسطیں تقسیم کرنے کے لیے  ظفر آباد میں اپنی دکان پر لے جارہا تھا کہ ملزمان نے لوٹ لئے مستحق خواتین کے پیسے آچکے ہیں، اس سلسلے میں میں گھر سے ساڑھے تین لاکھ لے کر موٹرسائیکل پر دکان جارہا تھا کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر رقم چھین لی اور  فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں