سکھر( بیورو رپورٹ)پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ نے کہا ہے کہ ہم سب کو چاہئے کہ فلاح و بہبودکے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے قلبی سکوں مہیسر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیو پنڈ وسیر محلہ میں شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے دفتر کے افتتاحی تقریب و عہدے داروں کے چناؤ کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے عہدے داروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میںچیئرمین رفیق احمد کھوسہ، وائسچئیرمین نثار احمد وسیر،صدر ممتاز علی مہر،سنیئر نائب صدر سراج احمد وسیر،نائب صدر فضل اللہ درانی، جنرل سیکریٹری ضمیر احمد گھنیوسمیت دیگر ذمہ داران کو منتخب ہوئے۔نومنتخب عہدے داروں کو سید فرخ شاہ نے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ تنظیم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔