میہڑ (نامہ نگار) میہڑ پولیس کی کارروائی۔ ایک دن قبل 5 لاکھ تاوان کیلئے اغوا ہونے والا لڑکا مصور سولنگی بازیاب،2 اغوا کار گرفتار۔ ایس ایس پی دادو میہڑ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز میہڑ میں ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان، پولیس آفیسر سوڈہل خان سولنگی اور 15 کے انچارج سرمد کہوسو نے خفیہ اطلاع ملنے پر سلیمان کالونی میہڑ میں چھاپہ مار کر کارروائی کرکے ایک دن قبل 5 لاکھ توان کیلئے اغوا ہونے والے لڑکے 12 سالہ مصور سولنگی کو بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس نے اغوا کار ملزمان سراج چانڈیو، ذوہیب چانڈیو سمیت 2 اغواکار ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او میہڑ نور مصفی پٹہان اور پولیس آفیسر سوڈہل خان سولنگی نے بتایا کہ اغوا واقعے بعد ایس ایس پی دادو کے حکم پر جدید ٹیکنیکل سسٹم کے ذریعے کاروائی کرکے 10 گھنٹوں کے بعد مغوی لڑکے مصور سولنگی کو با حفاظت بازیاب کرالیا اور 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔ یاد رہے کہ ایک دن قبل لڑکے مصور سولنگی کو 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے بائی پاس روڈ روشن تارا اسکول میہڑ کے قریب اغوا کرلیا تہا۔ جس کے بعد لڑکے کے رشتیداروں نے انڈس ہائی وے پر 5 گھنٹے تک دہرنا لگایا تہا۔ پولیس کی خاطری پر دہرنا ختم کیا گیا تہا اور ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر مغوی لڑکے مصور سولنگی کو بازیاب کرانے میں ماہر پولیس آفسران کو کامیابی ملی ہے۔ اطلاع پر ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو بھی میہڑ پہنچ گئے۔ جس نے ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک۔ ایس ایچ او نور مصطفی پٹہان۔ پولیس آفیسر ٹیکنیکل سسٹم کے ماہر سوڈہل خان سولنگی اور 15 کے انچارج سرمد کہوسو اور بازیاب ہونے والے لڑکے مصور سولنگی کے ساتھہ میہڑ تہانے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی میہڑ وحید بیگ لاڑک۔ ایس ایچ او نور مصطفی پٹہان۔ سوڈہل خان سولنگی اور سرمد کہوسو نے بر وقت کاروائی کرکے مغوی لڑکے مصور کو بازیاب کرواکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اتنے تہوڑے وقت میں لڑکے کو بازیاب کرالیا ہے۔ انہوں نے کہا ملزمان نے لڑکے کو 5 لاکھہ تاوان کے سلسلے میں اغوا کیا تہا۔ایک ملزم لڑکے کے والد کے دکان پر ملازمت کر چکا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد جدید ٹیکنالاجی سسٹم سے ملزمان کا سراخ لگا کر پولیس ٹیم نے ملزمان تک پہنچ گئی۔ ایس ایس پی دادو نے پولیس ٹیم کو نقد انعام دینے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ کہا کہ ایسے بھادر پولیس افسران کی وجھہ سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے۔ اس موقعے پر لڑکے مصور کے رشیداروں نے پولیس ٹیم کو خوشی میں پہولوں کے ہار پہنائے۔ اور مٹہائی بانٹی گئی۔ اس موقعے پر شہریوں نے پولیس ٹیم کے اس قدم کو سراہا۔ جبکہ میہڑ تہانے پے گرفتار ملزمان سراج چانڈیو اور ذہیب چانڈیو سمیت 3 ملزمان پر اغوا برائے تاوان کے تحت 2 مقدمات درج کیئے گئے ہیں