کھپرو،’’آٹا دو یا زہر دو‘‘ عوام  کا انتظامیہ کے خلاف نعرے

Jan 23, 2023


کھپرو(نامہ نگار)کھپرو میں آٹا کی قیمت میں اضافے کے خلاف  شہریوں کا احتجاج سخت نعرے بازی دھرنا ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے ’’آٹا دو یا زہر دو‘‘  حکومت سندھ کیخلاف سخت نعرے بازی کی، نااہل حکومت نے عوام کو جیتے جی مار دیا ،مہنگائی میں اضافے پر عوام خود کشی کرنے پر مجبور آٹا اور دیگر کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافے نے بھوک فاقہ کرنے پر مجبور غریب مزدور دہاڑی دار اور شہریوں کا شہید چوک پر احتجاج ،مظاہرہ کیا۔
اور  دھرنا دیا۔
آٹا 130 روپے سے 150 روپے  کلو اور ایک من 5200 روپے سے 5600 روپے من میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ صوبائی وزیر جھوٹا بیان دیتے ہے کہ سندھ میں آٹا 65 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے احتجاج کرنے والے میں نور محمد کنبھر، چوہدری لیاقت علی راجپوت اور دیگر شہریوں نے کہا کہ حکومت ہمیں ’’آٹا دو یا زہر دو‘‘ غریب پانچ سو روپے کمانے والا آٹا خریدے یا گھر کا دیگر سامان سندھ حکومت نے عوام کو زندہ لاش بنا دیا ہے گندم کے گودام گندم سے بھرے ہوئے ہیں گندم خراب ہوکرکیڑے کھا جائیں گے پر عوام کو سستا آٹا نہیں دیں گے شہریوں نے مزید کہا کے اسسٹنٹ کمشنراور ڈی سی سانگھڑ چکی مالکان اور فلور ملز والوں سے بھاری رقم وصول کر کے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے یہ اپنی مرضی کا ریٹ سے فروخت کرتے ہے۔ 

مزیدخبریں