ویمنز انڈر19ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ‘روانڈا نے ویسٹ انڈیز کواپ سیٹ شکست دیدی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ میںجاری ویمنز انڈر19ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں روانڈا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا ۔ جنوبی افریقی شہر پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے سپر سکس کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم 16.3اوورز میں 70رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ریلینا گرائمنڈ اٹھارہ ‘زیدہ جیمز سات‘نائیجینی کمبر بیچ صفر ‘ڈینابا جوزف سات‘کپتان اشمینی منیسرآٹھ‘ٹریشن ہولڈرایک ‘جنیلا گلاسگونو‘لینا سکاٹ صفر‘ارنیشا فونٹین آٹھ ناٹ آئوٹ‘جاہزاراکلکشٹن پانچ اور ابینی جین صفر پر آئوٹ ہوئیں ۔ سیلویاازابیمانااور میری ٹمو کنڈی نے چار چار ‘زروفٹ اشیموی نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ روانڈا ویمنز ٹیم نے ہدف 18.2اوورز میں چھ وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ مرویلی اوسی دس ‘سنتھیا ٹیوزیرے بارہ ‘ہنریٹی اشیموی صفر‘گیووانس اواسی صفر‘بلیسے میورکا ٹیٹے صفر‘میرائی ٹیومو کنڈی تین رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔کپتان گزیلے اشیموے اکتیس اور روزینے اریرا آٹھ رنز پر ناقابل شکست رہیں ۔ جنیلاگلاسگو ‘جاہزاراکلیکشٹن ‘اشمینی منیسر اور زایدہ جیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کپتان گزیلے اشیموے کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ سپر سکس کے ایک اور میچ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دیدی ۔ سری لنکن ویمنز ٹیم 9وکٹو ںپر 59رنز بناسکی ۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے ہدف تین وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن