ہر شہری کی ذمہ داری ہے پولیو مہم کو کامیاب بنائے، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد


حیدرآباد (بیورو رپورٹ)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومروکے ہمراہ گورنمنٹ اسپتال قاسم آباد کادورہ کیا ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔ کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن ا یمرجنسی سمیت اوپی ڈی اور مختلف شعبہ جات کے وارڈز بھی گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر پٹھان، ایم ایس گورنمنٹ قاسم آباد اسپتال ڈاکٹر نیاز حسین ببر، ایم ایس شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد ڈاکٹر امداد علی چنہ، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو بھی موجود تھے۔ 
انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کے لئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ سمیت امراض قلب، جنرل سرجری، کارڈیو لوجی، میڈیسن، بچوں کے وارڈ، سرجری او ٹی، گائنی اوٹی اور مختلف شعبہ جات کادورہ بھی کیا۔ کمشنرحیدرآباد بلال احمد میمن کو ایم ایس گورنمنٹ قاسم آباد ہسپتال ڈاکٹر نیاز حسین ببر نے اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے میں نے چارج سنبھالنے کے کچھ عرصے میں میل جنرل وارڈمریضوں کے لیے قائم کیے ہیں جبکہ جنرل سرجری، کارڈیو لوجی کی تزین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کے علاج و معالجے کی سہولیات کو بہتر کیا ہے کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے کہا کہ معاشرے کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔بعد ازاں پولیو مہم کی آگاہی کے سلسلے میں قاسم آباد اسپتال سے واک بھی نکالی گئی جس میں ڈاکٹر ز،نرسز پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت سول سوسائٹی و سماجی تنظیموں کے افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن