سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کے سند ھ حکومت اور محکمہ خوراک سندھ کے عوام کے دوست نہیں سندھ دشمن ہیں ،عوام کو ریلیف دینے کی جگہ بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی سندھ حکومت سندھ کے تمام اضلاع میں سستے داموں پر عوام کوآّٹا فروخت کرکے سندھ کی عوام پر احسان جتانا چاہتی ہے، جو آٹا عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے و مضر صحت ہے اور اس کے استعمال سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے ، نااہل سندھ حکومت عوام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معیاری گندم سے پسا ہواآٹا عوام کو فروخت کرنے سے گریز کریں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کے باعث زرعی صوبے کے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے، خواتین ، معصوم بچے ، جوان غیر معیاری مضر صحت سستا آٹا خریدنے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن اسٹالوں پر غریب عوام کو آٹا نہیں مل رہا ہے چند روز قبل سندھ میں ایک شہری سستا آٹا لیتے ہوئے بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا،ایک زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگیںتو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیںمبین احمد جتوئی کا کہنا تھا کہ امپورٹیڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بنا پر پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے،جعلی حکومت کے نااہل وزرا ء کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں،پاکستان کی غریب عوام اب فاقوں پر پہنچ چکی ہے،اشیا ئے خورونوش کی قلت کے بعد اب پٹرول مزید مہنگا کر کے مہنگائی کی جا رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ہم چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے عوام کو غیر معیاری مضر صحت آٹا فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے معصوم اور غریب عوام کو امراض سے بچایا جائے۔