ٹھاروشاہ (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹر ٹھاروشاہ ایم ایس کی نااہلی کے سبب ویران ہوگیا مریضوں کا علاج نہ ہونے پر عوام پرائیویٹ سینٹروں کا رخ کرنے لگے او پی ڈی پر مریضوں کی تعداد صفر ہو گئی۔شہریوں اور سماجی رہنمائوں کا ایم ایس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر ٹھاروشا میں رشوت کے زور پر زبردستی تعینات ایم ایس ڈاکٹر تمیز الدین میمن کی نااہلی نے سینٹر کو ویران کردیا، او پی ڈی نہ ہونے کی وجہ سے مریض مجبور ہوکر شہر میں قائم مہنگے میڈیکل سینٹروں سے علاج کرانے لگے ،شہرو گردونواح کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جس پر ایم ایس ٹھاروشاہ کے خلاف شہری سماجی رہنمائوں کا نیشنل پریس کلب پر اقبال قریشی عبدالرشید راول فقیر موریل سولنگی و دیگر کا احتجاج کیا گیا۔ سیاسی سپورٹ رکھنے والا ڈاکٹر تمیز الدین میمن کے خلاف شکایات کا بھی ازالہ نہیں ہورہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی ایچ او نوشہروفیروز اسد اللہ کلہوڑو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر ٹھاروشاہ میں علاج کی سہولتیں دی جائیں اور نااہل ایم ایس ڈاکٹر تمیز الدین میمن کو فوری طور پر ہٹا کر نیا ایم ایس مقرر کیا جائے دیگر صورت میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔