لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں پاکستانی سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی نویں پوزیشن پر اور ان کے 644پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 730پوائنٹس کیساتھ ون ڈے کے نمبر ون بائولر ہیں،دوسرا نمبر آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ کا ہے جنہوں نے 727پوئنٹس حاصل کیے ہیں۔ بھارت کے محمد سراج 685پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک چوتھے ،افغانستان کے راشد خان پانچویں اور آسٹریلیا ہی کے ایڈم زمپا چھٹے نمبر پر ہیں۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ساتویں ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری آٹھویں اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان دسویں پوزیشن پر ہیں۔