پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان سے کرکٹ آرگنائزرز کی ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈمینجمنٹ کمیٹی کے ارکان شکیل شیخ، نعمان بٹ اور ہارون رشید سے کرکٹ آرگنائزرزنے ملاقات کی ہے جس میں ملک بھر میں کرکٹ کے میدانوں کو بحال کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ کرکٹ آرگنائزرز نے مسائل مینجمنٹ کمیٹی ارکان کے سامنے رکھے اور ان کے حل پر زور دیا ۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے کہا کہ ملک بھر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کریں گے۔ کرکٹ آرگنائزرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بہت جلد کھیل کو  ملک کے کونے کونے میں پھیلائے گا۔ چار سال میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔کھیل کا معیار اور کرکٹرز کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ نعمان بٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ہم کام کرنے آئے ہیں، پاکستان کرکٹ کو ماضی میں بے پناہ نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کی قیادت میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر کام کریں گے۔ مقابلوں کی تعداد بڑھنے سے صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بڑھیں گے۔ پلیئرز کی تعداد بڑھانے اور مقابلے کی فضا سے بھرپور ڈومیسٹک کرکٹ سے متبادل کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...