امپورٹیڈ ٹولے نے عوام سے سارے بنیادی حقوق چھین لیے، راشد  حفیظ


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سنئیر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام عمران خان کو جتوانے کیلئے اسی طرح پولنگ سٹیشنوں کا رخ کریں گے جس طرح انہوں نے پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلسوں میں شرکت کرکے نئے نئے ریکارڈ بنائے ۔ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے علاوہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر وفاق پر قابض امپورٹیڈ ٹولے نے عوام سے یہ سارے حقوق چھین کر ان کو غربت کی نچلی لکیر سے بھی گرا دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے کی یونین کونسل 33فیروز پورہ میں فراہمی آب کے مکمل ہونے والے نئے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کے نمائندے کی حیثیت سے نہ صرف اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بلکہ صوبائی سطح پر خواندگی کی مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کامیاب کاوشیں کیں ۔۔  ہماری حکومت نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرکے صحیح معنوں میں عوام کو ایک قوم بنانے کی جدوجہد کی اور قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کرکے نظریہ پاکستان کو غالب کیا مگر ملک کا خزانہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والے کرپٹ ٹولے نے غیروں کے ایجنڈے کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کرکے اس بڑی تبدیلی کو روک دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن