غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں ، نجم النسا ء 


 اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات کی پرنسپل نجم النسا نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں ہر سال میں ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہوتا ہے اس دفعہ ان کے کالج میں مقابلہ قرآت کا انعقاد ہوا اور اسلام آباد کے تمام کالجز نے شرکت کی مقابلے میں طالبات نے خوش الحانی سے قرآن پاک کی تلاوت کی جو انکے لیے باعث ثواب بھی ھے اس موقع پر طالبات کونسل  کی صدر و تمام عہدیداران مبارکباد کی مستحق ہیں بین الکلیاتی تقریبات میں مقابلہ قرآت و کشیدہ کاری بھی منعقد ہوئے ان کا ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کو سپورٹس و غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کر رہا ھے ہماری طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پاکستان بھر میں خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن