الیکشن شیڈیول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی،سلطان بھٹی  


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی رائے سلطان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کی صوبائی نشستوں پر عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈیول جاری ہونے کے بعد انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا جس کے بعد ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کا عمل الیکشن کے انعقاد تک روک دیا جائے گا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اندراج کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے شہری 8300  پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اندراج و منتقلی کیلئے فارم نمبر 21، ووٹ پر اعتراض اور خذف کیلئے فارم نمبر 22 اور درستگی کوائف کیلئے فارم نمبر 23 ضلعی دفتر الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جا سکتے ہیںمزید تفصیلات کیلئے www.ecp.gov.pk کا وزٹ کریں۔

ای پیپر دی نیشن