راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین تارا نشان کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین نے کہا کہ عنقریب ریلوے کے سات ہزار ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کیے جائیں گے,ریلوے ورکرز کی مستقلی پر انھیں مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ریلوے ملازمین کے حق میں اٹھائے جانے والے انقلابی اقدام پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین قادر خان مندوخیل اور مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین جنید عوان کا نام ریلوے کی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین تارا نشان کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین نے ڈویژنل عہدے داروں صحافیوں اور ریگولر ہونے والے ملازمین کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا, اس موقع پر ارشاد علی عابدی شبیر صدیقی ذوالفقار علی طارق حسین فہد مبارک قاضی امین الحق اصغر بٹ ملک عطا بلوچ عمران یعقوب اسامہ نعیم فقیر عباس کاظمی شرافت حسین اور ڈویژنل صدر طاہر بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے ریلوے ورکرز یونین کے قائدین کی کارکردگی پرانھیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں ریلوے کے سات ہزار ملازمین کو ریگولر کیاجائے گا۔ پاکستان ریلوے کے کانٹریکٹ ملازمین کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ریلوے ملازمین کو مستقل کروانے میں ریلوے ورکرز یونین نے اپنا کلیدی کردار ادا کر دیا ۔جس میں اسٹیبلشمنٹ کاکردار نمایاں رہا۔ وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنوں کو فوری عمل درآمد کا حکم دیدیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے جائیں۔