راولپنڈی (عزیز علوی)سیکرٹری ایکسائز ایڈ ٹیکسیشن پنجاب اسداللہ فیض نے راولپنڈی میں موٹر برانچ کی ریکوری میں حائل نمبر پلیٹوں اور سمارٹ کارڈز کی تیاری اور پرنٹنگ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے پہلے مرحلے میں چھ ماہ ، دوسرے مرحلے میں پانچ ماہ اور رتیسرے مرحلے میں چار اور تین ماہ سے زیر التواء نمبر پلیٹیں اورسمارٹ کارڈ کی فراہمی کی ہدائت کردی جبکہ شعبہ ایکسائز اپنے ریونیو ٹارگٹ پر صرف57 فیصد رہا جس کی ٹیموں نے جلد ریکوری بڑہانے کی یقین دہانی کرادی پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا راولپنڈی کے دوروزہ دورے کے اختتام پر سیکرٹری ایکسائز ایڈ ٹیکسیشن پنجاب اسداللہ فیض نے ای ٹی او مری بروری سے بھی تفصیلات لیں اور رولز اور ایس او پی کے مطابق ریونیو رریکوری یقینی بنانے کی ہدائت کی موٹر برانچ نے کم ریونیو کے حوالے سے انہیں بتایا کہ بائیو میٹرک سسٹم کی وجہ سے ریونیو میں کمی آئی ہے جبکہ ہماری جانب سے رجسٹر کی گئی گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں اور سمارٹ کارڈ کی فراہمی نہ ہونے سے بھی ریونیو کی کلیکشن نہیں ہورہی ہے سیکرٹری ایکسائز ایڈ ٹیکسیشن پنجاب نے کہا کہ وہ لاہور جاتے ہی اس معاملے پر میٹنگ کریں گے اور یہ مسئلہ حل کیا جائے گا انہوں نے ہدائت کی کہ ریونیو کلیکشن جتنی زیادہ ہوگی اس سے ہمارے صوبے کے وسائل بڑھیں گے اس وقت سرکاری خزانے میں ٹیکس ریکوری سے پیسہ جمع ہونا انتہائی اولین ترجیح رہنی چاہئے سب دیانتداری اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کریں اپنے اپنے شعبے کی ٹیکس کلیکشن پر توجہ مرکوز رکھی جائے عوامی شکایات حل کی جائیں اور سائلان کے کام تیزی سے نمٹائے جائیں۔
سیکرٹری ایکسائز کا دورہ راولپنڈی نمبر پلیٹوں کی تیاری میں حائل رکاوٹیں دورکرنیکی ہدایت
Jan 23, 2023