کوہاٹ(نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ باچا خان ایک فلسفے کا نام ہے۔باچا خان کی اپنی ساری زندگی محکوم اقوام اور پختون قوم کے حقوق کے لیے قید و بند کی صوبتیںبرداشت کرتے ہوئے گزری۔اسکے بعد ولی خان نے سچ کا علم بلند رکھتے ہوئے پختون قوم کے حقوق ، ون یونٹ کے خاتمے اور جمہوریت کے لیے جد و جہد جاری رکھی۔جس کے لیے ولی خان نے اقتدار اور آسائشوں کو ٹھکرا کر محکوم اقوام کے حقوق کو ترجیح دی۔آج پختون قوم باچا خان اور ولی خان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے باچا خان اور ولی خان کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ثقافت خادم حسین ،ضلعی نگران صدر پیر کاشف اللہ شاہ ، ضلعی کابینہ ، پی ایس ایف اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے۔اور اپنے اُصولی موقف پر قائم و دائم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔لیکن اے این پی عوام کو کسی صورت اکیلے نہیں چھوڑے گی۔اور ہمیشہ کی طرح عوام میں رہ کر عوام کو اُسکا حق دلاکر رہے گی۔
میاں افتخار حسین
اے این پی عوام کو کسی صورت اکیلے نہیں چھوڑے گی:میاں افتخار
Jan 23, 2023