جبر (نامہ نگار) گوجر خان کی صحافت میں ملک وزیر محمد کا نام ہمیشہ ذندہ رہے گا ان جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیںان کی نظر میں صحافت معتبر پیشہ تھا جس کی وجہ سے وہ دن رات اپنی نجی مصروفیات کو بلائے طاق رکھ کر سچی اور پکی خبر عوام تک پہنچاتے رہے ان کی نظر میں کوئی بھی خبر عوام کی امانت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ ان کو یاد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جبر پریس کلب کے صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے کیا انہوں نے کہا ملک وزیر محمد نے ہمیشہ مثبت صحافت کو ترجیح دی ان کے ساتھ کام کر کے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا اور آج ان کے فرزند حاجی عامر وزیر ملک اور محمد نصیر ملک بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب و نادار مستحق لوگوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچا رہے ہیں۔