برہمانی برادری کا بیگناہ نوجوان کے قتل کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پر مظاہرہ 

Jan 23, 2023


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) دادو کی رہائشی برہمانی برادری نے  پولیس کے ہاتھوں بے گناہ نوجوان کے قتل کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر حق نواز برہمانی، صدام برہمنی اور دیگر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے نوجوان محمد حیات برہمانی کے خلاف علاقہ کے بااثر بزرگ غلام علی لغاری کے ایما پر 13 ڈی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، جس کے خلاف وہ 18 جنوری کو سیشن کورٹ گیا جہاں سے درگا بالا تھانہ پولیس نے حیات برہمانی کو پکڑ کر رات کو زخمی کر کے چھوڑ دیا، ان کا کہنا تھا کہ حیات روزی روٹی کے لیے کام کرتا ہے، جسے سیاسی انتقام کا نشانہ بھی بنایا گیا، انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ان کے ساتھ انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں