سکھر(بیورو رپورٹ)جمعیت طلباء اسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام عظیم الشان (عزم طلباء کنونشن) بسلسلہ تقریری مقابلہ و تقسیم انعامات تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خاص مولانا علامہ راشد خالد محمود سومرو ، حضرت مفتی محمد کفایت اللہ تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا مفتی سعود افضل ہالیجوی، حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ،جے ٹی آئی صوبہ سندھ کے رہنما حافظ نعیم اللہ لغاری ، سید زاہد شاہ ہاشمی ، جے ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر اسامہ محمود ہالیجوی ، جنرل سیکریٹری جے ٹی آئی ضلع سکھر فیاض احمد میرانی سمیت ملک کے نامور علماء کرام ، مشائخ عظام ، مذہبی، سیاسی و سماجی قائدین ، وکلاء ، طلباء ، قراء ،شعراء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ عزم طلباء کنونشن اسلامی نظام تعلیم کے نفاظ، حریت فکر کے متوالوں کا ، طلباء حقوق کی جدجہد ، مغربی یلغار کے مقابلے کیلئے ، نظام شریعت کے قیام ، عقیدہ ختم نبوت و ناموس صحابہ تحفظ کیلئے منعقد کی گئی ہے ، نوجوان نسل کو برائیوں سے روکنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگو ں کو سنجیدگی سوچنا ہوگا تعلیمی اداروں میں دینی تعلیم کو فروخ دینے کیلئے کوشش کرنا ہوگی ، ملک و قوم کا مستقبل باصلاحیت نوجوان قیادت کے کندھوں پر ہے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ دیناوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے آرائستہ ہو کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ملک کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگو ں کو سوچنا ہوگا ، راشد محمود سومرو
Jan 23, 2023