جھمٹ میں تحفظ فاؤنڈیشن کو ہسپتال کیلئے زمین عطیہ کرنے کی تقریب 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحفظ فاؤنڈیشن کو موضع جھمٹ روات ضلع راولپنڈی میں ہسپتال کے لیے زمین عطیہ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں تحفظ فاؤنڈیشن کے صدر ملک صالح محمد ایڈووکیٹ، رفتار کیانی سینئر نائب صدر،  امجد اقبال ملک نائب صدر، شیخ فرحان قیوم جنرل سیکرٹری، پروفیسر حسن حامد، میڈیا کوآرڈینیٹر رشید احمد ، زمین عطیہ کرنے والے ملک آصف محمود اور دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر صدر تحفظ فاؤنڈیشن نے کہا کہ روات و گردونواح کے عوام کو طبی سہولیات میسر نہیں ہیں کیونکہ اس علاقے میں کوئی سرکاری ہسپتال موجود نہ ہے جس وجہ سے ہزاروں افراد راولپنڈی اسلام آباد کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مہنگا علاج کرانے کے لیے جاتے ہیں  اس علاقے میں قائم  نجی ہسپتالوں کے مہنگے علاج  کی وجہ سے عام آدمی علاج کرانے سے قاصر ہے ان تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اس علاقے کے عوام کو  انتہائی مناسب پیسوں سے  طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے موضع جھمٹ روات کے رہائشی ممبر  ملک آصف محمود، ملک شاہد محمود، ملک طاہر محمود، ملک زاہد اور ملک ثاقب نے ایک کنال زمین ہسپتال کی تعمیر کے لیے تحفظ فاؤنڈیشن کو عطیہ کی گئی ہے زمین عطیہ کرنے کا مقصد مرحوم والد ملک عبد القیوم کے نام سے جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنانا ہے جہاں لوگوں کو تمام طبی سہولیات  تجربہ کار  ڈاکٹرز کی زیر نگرانی انتہائی مناسب فیس میں مہیا کی جائیں گی  اور مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن