اسلام آباد(وقائع نگار )صدر جمیعت القریش نے کہا ہے کہ ملک میں گوشت اور دودھ کی قلت کا سبب لائیوسٹاک کی پچھلے 3 سال میں زیرو کارکردگی ہے، وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف اس بحران کا نوٹس لیں اور لائیوسٹاک کی ترقی اور دودھ اور گوشت کی قلت میں کمی کے لئے بروقت اقدامات کریں ،انہوں نے کہا ہے کہ ملک اگر گوشت اور دودھ کے بحران کا شکار نہیں ہے تو ملک میں مہنگائی کیوں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے حقیقت تو یہ ہے کہ ملک ڈیری اور گوشت کے بہت بڑے بحران کی لپیٹ میں آ چکا ہے کیونکہ حال ہی میں لمپی سکن اور سیلاب کی زد میں دودھ دینے والے جانوروں لائیوسٹاک کی تباہی اور گزرشتہ تین سالوں میں لائیوسٹاک پر توجہ . نہ دینے کی وجہ سے آج ملک گوشت اور دودھ کے حوالے سے بہت نقصان میں ہے کیونکہ تین سالوں سے محکمہ لائیوسٹاک میں سواے سیاست کے اور کچھ نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل پاکستان جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ۔