حسن ابدال ، نوسربازوں نے حساس ادارے کے ملازم کو لوٹ لیا


حسن ابدال (نامہ نگار ) حساس ادارے کے ملازم عبد الشکور ولد عبد الرئوف سکنہ ہری پور نے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو بیان دیا کہ گذشتہ روز میں حسن ابدال خریداری کے لیے آیا کچھ سامان لینے کے بعد میں ایبٹ آباد موڑ سے ایک ویگن میں سوار ہوا ، ویگن کی فرنٹ سیٹ پر پہلے سے ایک شخص بیٹھا تھا میں اس کے ساتھ ہی بیٹھ گیا تھوڑی دور جا کر ڈرائیور اور مذکورہ شخص نے مجھے گاڑی سے یہ کہہ کر اتار دیا کہ ہمیں کہیں اور سے سامان لوڈ کرنا ہے اس لیے آپ یہاں اتر جائیں۔ گاڑی سے اترنے کے تھوڑی دیر بعد جب میں نے چیک کیا اور میری جیب پڑی 250000روپے  کی رقم غائب تھی جس سے متعلق مجھے قوی شک ہے کہ میری  رقم گاڑی کے ڈرائیور اور ان کے ساتھ بیٹھے نامعلوم شخص نے منصوبہ بندی سے میرے جیب سے نکال لی ہے ۔تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...