راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خدمت کمیٹی راولپنڈی کے زیر انتظام دی ماڈرن ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمود عبداللہ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب سے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمود عبداللہ،چیئرمین چیمبر آف کامرس راولپنڈی ثاقب رفیق ،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ مرزا طاہر ایوب ،سماجی رہنماء حاجی عبدالسلام ،سیاسی و سماجی رہنماء رانا عبدالرحمن نے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمود عبداللہ نے کہا جدید مشینری اور کوالیفائڈ اسٹاف کے ساتھ دی ماڈرن ہسپتال کا قیام خدمت کمیٹی کا اہل علاقہ کے لیے بڑا منصوبہ ہے ، بالخصوص سستا اور معیاری علاج ہر شہری کی خواہش ہے اس حوالے سے اس ہسپتال کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا اس ہسپتال کو ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔بعدازاں یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمود عبداللہ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔