کراچی (این این آئی) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت، پولیس الیکشن جتوانے اور ہروانے میں لگی رہی، تحریک انصاف کے عہدیداراں کارکنان پر مقدمے بنانے اور گرفتاریاں کرنے میں لگی رہی،دوسری جانب شہر میں بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، شہر میں کرمنلز آزاد گھوم پھر رہے ہیں، پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو پکڑنے مقدمے بنانے میں مصروف ہے پولیس کے اعلی افسران کو شرم آنی چاہیے کیا آپ کا یہ رول تھا،ساری توانائی سیاسی آقاں کی غلامی میں لگائی ہوئی ہے،شہر کراچی کے لوگ ڈاکوں کے رحم و کرم پر آچکے ہیں،کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ چکا ہے،پولیس اپنا قبلہ درست کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ کریں۔