کوٹ ادو( خبر نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیاض عزیز اوپل نے ملک راشد منہاس اور ملک عرفان کے ہمراہ تحصیل کوٹ ادو کے مختلف ایچ بی ایل کونیکٹ کی دکانوں کا دورہ کیا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین کی طرف سے کٹوتی کی شکایت ملنے پرمختلف دکانوں بلال جنرل سٹور کیہتر چوک،خان کیمونیکیشن کسٹمر سروس سنانواں،بلوچ موبائل چوک سرورشہید،رانا راشد موبائل چھپری اڈا،ملک موبائل اورمہر موبائل کشن نہر،رانا مدثر موبائل شاپ چھپری اڈا،خان موبائل شاپ احسان پوراورخان موبائل شاپ چوک سرورشہیدکو بلاک کر کے بلیک لسٹ کر دیاہےاور ان تمام دکانداروں کی ڈیوائس کومکمل طور بندکردیا گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیاض عزیز کاکہنا تھا کہ غریب خواتین کو 7ہزارکی پوری رقم دی جائے گی اگر کٹوتی کی اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔