کوٹلی نجابت ( نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عبدالباسط صدیقی کا ہمراہ چیف آفیسر و میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر علی الصبح عملہ کی حاضری چیک کی اور اس کے بعد مختلف وارڈز میں سرپرائز وزٹ کیے وارڈز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط صدیقی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی روز کوئی ایک وارڈ چیک کرو گا اگر کوئی سینٹری ورکر/ سپر وائزر وارڈز میں غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔