خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی حلقہ 145 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کرنل عابد محمود کھگہ نے کہا کہ ملک و قوم کا مستقبل گروی رکھ کر اپنی ساری ناکامیوں کا ملبہ عمران خان پر ڈال کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ رپشن میں سپیڈ دکھانے والے عوام کو ریلیف دینے اور قومی معیشت کو سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہیں۔