منڈا چوک ( نامہ نگار) پنجاب حکومت وزارت قانون و انصاف نے صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو سالانہ گرانٹس جاری کر دی ہیں۔صدر بار مظفرگڑھ سردار شیر محمد خان کورائی بلوچ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار رفاقت علی بھٹہ ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے لئیے مبلغ 25 لاکھ روپے کا چیک لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں وصول کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ بار کی فلاح و بہتری کے لئے مزید کاوش جاری رہے گی۔