ڈی سی خانیوال کا دورہ ہیڈ کواٹر ہسپتال‘ حاضری کا معائنہ 

Jan 23, 2023


خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے چارج لینے کے بعدڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال خانےوال کا 2 گھنٹے تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے صفائی کی صورتحال پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اور وارڈز میں مریضوں اور انکے ساتھ لواحقین سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا ذےشان شبےر رانا نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکز کی تنخواہوں کے مسائل بھی حل کرائے جائینگے مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے شکایت نہیں ملنی چاہئے۔

مزیدخبریں