کاٹن مارکیٹ میں بہتری ہے KCAکا سپاٹ ریٹ 20000پر ہے جبکہ مارکیٹ میں معیاری کاٹن کا کام 22500تک ہو گیا ہے پورا جینگ سیکٹر نقصان اور مشکلات سے نکل آیا ہے اس وقت بھی پاکستان بھر میں 400 پلس کاٹن فیکٹریاں آپریشنل ہیں جینگ سست ہے لیکن کام جاری ہے ڈیمانڈ کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں کو مقامی کاٹن مل رہی ہے معیاری کاٹن کافی کم ہے لیکن کام چل رہا ہے لوکل کاٹن مارکیٹ میں ابھی قیمتیں یہاں ہی رہیں گی مضبوط کاٹن جنرز جو ادھار دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں حقیقت میں یہ مارکیٹ ان کے زیادہ فیور میں ہے سیلز ٹیکس ریفنڈ رکنے اور شرح سود بلند ہونے کی وجہ سے ادھار فروخت کرنے والے جنرز کا منافع بڑھ گیا ہے وہ اپنے ریٹ پر اور اپنی شرائط پر کاٹن سیل کر رہے ہیں 20 سے 25 دن کے بعد 10 فروری سے سندھ کے زیریں علاقوں میں کاٹن کی بیجائی شروع ہو جائے گی موجودہ سیزن نئے سیزن سے ٹچ ہو گا چھوٹی اور میڈیم سائز ملوں کے پاس نہ کاٹن سٹاک ہے اور نہ کاٹن سٹاک کرنے کی ان کے پاس صلاحیت ہے یہ ملیں کاٹن خریدتی رہیں گی اپٹما کے رہنما میاں گوہر اعجاز نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپٹما کو 4 ارب ڈالرز کی کاٹن اور دیگر خام مال سال میں امپورٹ کرنے دیں اپٹما 13 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ ملک میں لے آئے گی یہ اچھی پیشکش ہے حکومت اس پر غور کرے اس کے ساتھ ساتھ اپٹما نے امریکہ کو کاٹن کی امپورٹ کے لئے دو ارب ڈالرز قرض کی درخواست بھی کر دی ہے یاد رہے کہ پاکستان گذشتہ 5 سالوں سے امریکی کاٹن کا اہم ترین خریدار ہے اس وقت بھی پاکستان کی ملوں کے 35 لاکھ روئی کی گانٹھ کے سودے امریکہ سے آنے ہیں ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے جو تاخیر کا شکار ہیں ٹیکسٹائل سیکٹر کی تنظیم اپٹما نے اسی سلسلے میں امریکہ کو دو ارب ڈالرز سافٹ قرض کی درخواست کی ہے تاکہ یہ 35 لاکھ گانٹھ پاکستان امپورٹ ہو اور ٹیکسٹائل انڈسٹری چل سکے دوسری طرف یارن مارکیٹ میں لیکوڈٹی پرابلم ہے اور ادائیگی بہت سست ہے جس کی وجہ سے یارن ٹریڈنگ کے کاروبار کو دوبارہ سے عروج مل رہا ہے یارن مارکیٹ میں قیمتوں کا عدم استحکام ہے سٹہ عروج پر ہے اور جیت پیسے والے کی ہے کیش ہو کم ریٹ پر بھی یارن آسانی سے مل جاتا ہے اور یہ ہی چیز مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال کا شکار کئے ہوئے ہے ہیم ٹیکس کے ونرز کی واپسی شروع ہے ان کے آنے سے یارن مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ اس ہفتہ کے آخر تک پتہ چل جائیں گے مختصر کہانی یہ ہے کہ کاٹن۔یارن۔فیبرک۔میں کوئی مندا نہیں ہے تیزی کا چانس ہے ۔