مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا،یہ ملک کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔