تحریک لبیک اقتدار میںآکر سود ی نظام کاخاتمہ کریگی :یونس جٹ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے رہنما ونامزد امیدوار پی پی 148 چودھری یونس جٹ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اسلام کی سربلندی ، پاکستان کی خودمختاری اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منشور کی تکمیل کیلئے سیاسی میدان میںآئی ہے تحریک لبیک پاکستان محمد عربی ؐ کے دین کو تخت پر لاکر پاک وطن میں اسلامی نظام کے نفاذ اور حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کے تصور کو پورا کریگی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چودھری یونس جٹ نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان اقتدار میںآکر سود جیسی لعنت کو ختم کریگی جو ہمارے مسائل کی بنیاد جڑ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن