تحریک انصاف ملکی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے: میاں علی بشیر

Jan 23, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق سیکرٹری بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف ملکی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے عوام 8 فروری کو گھروںسے نکل کر تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں،پی ٹی آئی عام انتخابات میں ملک بھر سے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو سپرائز دے گی تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جھوٹے مقدمات میںگرفتارکرکے پابند سلاسل کیا گیا عمران خان امت مسلمہ کے لیڈراور ایک آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں جس کی انہیں سزا دی جارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے انصاف ہائوس میں معززین سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری وقاص سرور رامے سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں